Tuesday , June 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شمس آباد میں چار رکنی سارقین کی ٹولی گرفتار

شمس آباد میں چار رکنی سارقین کی ٹولی گرفتار

شمس آباد 5 جون (سیاست نیوز) شمس آباد رورل پولیس نے ایک چار رکنی ٹولی کو گرفتار کرلیا جو سرقہ اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں مبینہ طور پر ملوث بتائی گئی ہے۔ رورل کرائم انسپکٹر مسٹر سید نعیم الدین جاوید کے مطابق 20 سالہ شوکت، 24 سالہ بابو خاں پٹھان، 20 سالہ محمد سہیل اور ایک نابالغ کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے سات سیل فون اور 5 ہزار نقد رقم کو ضبط کرلیا گیا۔ یہ ٹولی رہزنی و سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہے اور ان کا تعلق بنڈلہ گوڑہ علاقہ سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے انھیں عدالتی تحویل میں دے دیا۔

TOPPOPULARRECENT