Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / شمس آباد ہندو مسلم اتحاد کی مثال

شمس آباد ہندو مسلم اتحاد کی مثال

عیدملاپ تقریب ، رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کی شرکت و مخاطبت
شمس آباد 10 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد میں ٹی آر ایس لیڈر محمد اسد کے زیراہتمام  عید ملاپ تقریب منعقد کی گئی جس میں راجندر نگر رکن اسمبلی ٹی پرکاش گوڑ نے شرکت کی۔ پرکاش گوڑ نے کہاکہ شمس آباد کا ہندو مسلم اتحاد کیلئے مثالی ہے۔جہاں عید و تہوار پر ایک دوسرے کو مدعو کرتے ہوئے خوشیاں آپس میں بانٹتے ہیں۔ اس مثال پر مقام قائم ہونے سے ریاست اور ملک ترقی کرے گا۔ گنگا جمنی تہذیب پورے ریاست تلنگانہ میں ہے جس کی وجہ سے ریاست تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ ایس ایس اسلم قادری ٹی آر ایس میناریٹی سیل اسٹیٹ جنرل سکریٹری نے کہاکہ شمس آباد گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے۔ رمضان میں ہندو بھائیوں کی جانب سے افطار پارٹیاں دی گئیں اور مسلمان تہواروں کے موقع پر انھیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اس موقع پر پرمیش ٹی آر ایس منڈل صدر، وینکٹیش گوڑ، کے سرینواس، منچرلہ موہن راؤ، مہیندر ریڈی، چندرا ریڈی، جاوید، محمد بابا، محمد پاشاہ، محمد نعیم، جہانگیر کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

 

الخبر میں عید ملاپ تقریب کا انعقاد
حیدرآباد۔ /10 جولائی ( فیاکس) الخبر میں جناب سید اسحاق محمودی کے مکان پر عید ملاپ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا ۔ جس میں قرب و جوار کے کافی لوگ شرکت کئے جس میں خاص کر سید شہاب الدین مرشد میاں ‘ سید عبدالقادر عرفان ، سید حسین کامران ، سید مقصود وسیم ، محمد ضیاء الحسن نعیم ، سید حسین زاہد خوندمیری ، ریاض سے محمد عبدالحق مجاہد ، المصدق سوسائیٹی کے اراکین جس میں محمد افتخار علی خان ، جبیل سے شاداب نظامی وغیرہ شامل ہیں ۔ تمام لوگوں نے موجودہ حالات جس میں خاص کر سعودی عرب کے تین علاقوں میں بم بلاسٹ پر گہری تشویش ظاہر کی گئی  اور اس سانحہ کی پرزور الفاظ میں مذمت کی اور سعودی حکومت کی مثبت کارروائی پر خراج تحسین پیش کی اور شہید محافظین کیلئے مغفرت کی اور تمام لواحقین کیلئے صبر جمیل عطا ہونے کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی۔ اس تقریب کیلئے پرتکلف عشائیہ کے انتظامات کئے گئے تھے اور المصدق سوسائیٹی صدر سید محمود تشریف اللہ نے تمام اراکین کو فون پر مبارکباد دی اور اس تقریب کا اختتام سید اسحاق محمودی کے شکریہ پر تقریباً رات ایک بجے ہوا ۔

TOPPOPULARRECENT