Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شمشان گھاٹ سے متصل تعمیراتی کاموں کے خلاف احتجاج

شمشان گھاٹ سے متصل تعمیراتی کاموں کے خلاف احتجاج

بھینسہ میں ہندو طبقہ کی خاموش ریالی اور دھرنا

بھینسہ۔/14 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھینسہ شہر میں ہندو طبقہ کے افراد بشمول خواتین ایک خاموش ریالی ہندو شمشان گھاٹ کے تحفظ اور محکمہ بلدیہ کی جانب سے اس شمشان گھاٹ سے متصل تعمیراتی کاموں کے خلاف نکالی گئی جس کا آغاز شہر کے کورباگلی سے کیا گیا ، جس میں ہندو طبقہ کے افراد گالی روی، گالی راجہ، بھوجنا ، نرسیا اور بالاجی سترولے ، رگھویر نمائندہ کونسلر، کرشنا، این وینو گوپال، چونڈی راجیشور، گوتم پنگلے، پی چننا، وٹھل گنیش، راجو، سی پوشٹی، سائیناتھ ،ڈاکٹر پوشٹی کے علاوہ سینکڑوں مرد و خواتین شامل تھے۔ یہ ریالی پنجہ شاہ سہ راہا، کپڑا مارکٹ، مولانا آزاد چوک، ٹیپو سلطان چوک سے ہوتے ہوئے بس اسٹانڈکے روبرو واقع امبیڈکر مجسمہ پہنچی جہاں گزشتہ 15 یوم سے اس ضمن میں مختلف ہندو افراد بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں۔ مذکورہ ہندو افراد نے امبیڈکر مجسمہ پر پھول مالا ڈالتے ہوئے قومی شاہراہ61 نرمل چوراہا پر پہنچ کر راستہ روک کر احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوئے محکمہ بلدیہ کمشنر، محکمہ مال آرڈی او، تحصیلدار کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے ضلع کلکٹر کو طلب کرنے کا مطالبہ کیا۔ احتجاجی دھرنے کی وجہ سے قومی شاہراہ کی دونوں جانب ٹریفک مسدود دیکھی گئی۔ اس موقع پر ہندو طبقہ کے افراد گالی روی ، گالی راجہ، گوتم پنگلے، کرشنا اور پی چننا نے میڈیا کو بتایا کہ شہر کے سروے نمبر 134 میں واقع مختلف ہندو افراد کے شمشان گھاٹ کی اراضی پر بھینسہ بلدیہ کی جانب سے تعمیراتی کام ، ڈرین اور سڑک تعمیر کی جارہی ہے اس ضمن میں گزّشتہ 15 یوم سے ہندو افراد بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن اس جانب محکمہ بلدیہ اور محکمہ مال کے عہدیداران غیر سنجیدگی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ بلدیہ کی جانب سے تعمیراتی کاموں کی کھدوائی کے دوران کئی انسانی ڈنچے برآمد ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہندو افراد میں بے چینی پائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیہ اپنی ضد کو ختم کرتے ہوئے شمشان گھاٹ کی اراصی پر کئے گئے تعمیراتی کاموں کو برخواست کرے کیونکہ شمشان گھاٹ پر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے شمشان گھاٹ محدود ہورہا ہے۔ اس دوران بندوبست میں مصروف پولیس عہدیداران ڈی ایس پی اندے راملو، سرکل انسپکٹر وی سرینواس، رورل سرکل انسپکٹر پرواین کمار نے احتجاجیوں کو سمجھاتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کیلئے کہا لیکن احتجاجی ضلع کلکٹر کو طلب کرنے کیلئے بضد تھے۔ بعد ازیں بھینسہ آر ڈی او ای راجو، تحصیلدار سبھاش چندر اور محکمہ مال کے عہدیداران سی ایچ نارائن، سید حفیظ بدر ملاں اور دیگر نے مقام احتجاج پہنچ کر آر ڈی او بھینسہ نے احتجاجیوں سے بات چیت کی اور اس جانب سنجیدہ اقدامات کے ذریعہ تین یوم میں مسئلہ کی یکسوئی عمل میں لانے کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT