Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / شملہ میں شدید گرج چمک، طوفان اور بارش

شملہ میں شدید گرج چمک، طوفان اور بارش

شملہ ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) شملہ اور مضافاتی علاقوں میں آج شدید گرج چمک کے ساتھ طوفان آیا جس کے ساتھ وقفہ وقفہ سے بارش اور بلند مقامات پر برفباری ہوتی رہی۔ پہاڑوں کی بلندی پر اوسط درجہ کی برفباری سے درجہ حرارت میں زبردست کمی آئی۔ سیاہ کثیف بادل آسمان پر چھا گئے تھے جس کی وجہ سے حدبصارت میں کمی ہوگئی تھی۔ کاروں کی ہیڈ لائٹ جلادی گئی تھیں اور ٹریفک انتہائی سست رفتار سے آگے بڑھ رہی تھی۔ دن کے وقت بھی تیز رفتار اور طاقتور ہواؤں، بجلی گرنے کے واقعات اور وقفہ وقفہ سے بارش کے نتیجہ میں سیاح اور مقامی افراد اپنی قیامگاہوں تک محدود ہوکر رہ گئے تھے۔ روہتانگ درہ جو قبائیلی وادی لاہول کا باب الداخلہ سمجھا جاتا ہے ایک بار پھر بند ہوگیا کیونکہ یہاں پر 40 سنٹی میٹر برفباری مڑھی، کوکسر، سسو، گونڈیا، کیلانگ میں ریکارڈ کی گئی۔ اودے پور میں بھی 20 سنٹی میٹر برفباری ہوئی۔ وسیع پیمانے پر بارش سے وسطی اور کم بلندی والی پہاڑیاں اور اودے پور میں جل تھل ہوگیا۔ منڈی اور بھونتر علاقوں میں علی الترتیب 23 اور 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT