Thursday , January 18 2018
Home / ہندوستان / شموگہ میں پاپلر فرنٹ کی ریلی کے بعد جھڑپ : ایک ہلاک

شموگہ میں پاپلر فرنٹ کی ریلی کے بعد جھڑپ : ایک ہلاک

شموگہ 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے ضلع شیواموگہ ( شموگہ ) پاپلر فرنٹ کی ریلی کے دوران اور اس کے بعد ہوئی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ سارے شہر میں کل شام تک کیلئے امتناعی احکام نافذ کردئے گئے ہیں۔ کہا گیاہے کہ جھڑپوں کا کل شام اس وقت آغاز ہوا تھا جب فرنٹ کی یوم تاسیس ریلی کے دوران سڑک پر پارک کی گئی گاڑی

شموگہ 20 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کرناٹک کے ضلع شیواموگہ ( شموگہ ) پاپلر فرنٹ کی ریلی کے دوران اور اس کے بعد ہوئی جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے یہ بات بتائی ۔ سارے شہر میں کل شام تک کیلئے امتناعی احکام نافذ کردئے گئے ہیں۔ کہا گیاہے کہ جھڑپوں کا کل شام اس وقت آغاز ہوا تھا جب فرنٹ کی یوم تاسیس ریلی کے دوران سڑک پر پارک کی گئی گاڑیوں پر سنگباری کی گئی تھی ۔ ان جھڑپوں کے بعد کل رات دیر گئے گنجنور کے قریب تخریب کاروں نے ایک 30 سالہ شخص پر حملہ کیا تھا اور وہ ایک خانگی دواخانہ میں زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ جھڑپوں میں دیگر مقامات پر مزید دو افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں دواخانوں میں شریک کردیا گیا ہے ۔ حساس مقامات پر بھاری پولیس متعین کردی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو ٹالا جاسکے ۔ علاوہ ازیں یہاں سخت چوکسی بھی برتی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT