Wednesday , November 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شنکرم پیٹ منڈل میں خاتون غرقاب

شنکرم پیٹ منڈل میں خاتون غرقاب

مکہ راج پیٹ۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چھوٹا شنکرم پیٹ منڈل کے درپلی موضع میں حادثاتی طور پر تالاب میں غرق ہوکر ایک 55سالہ خاتون ہلاک ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق موضع درپلی کی 55سالہ سائیوا نامی خاتون ایک یوم قبل گھر سے لاپتہ تھی بعد ازاں دوسرے دن تالاب میں خاتون کی نعش پانی میں تیرتی دکھائی دی۔ مقامی افراد نے پولیس اور افراد خاندان کو اس بات کی اطلاع دی۔ چھوٹا شنکرم پیٹ پولیس نے جائے وقوع پہنچ کر نعش کو پانی سے باہر نکال کر نعش کے پنچنامہ کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم میدک کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کردیا اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

TOPPOPULARRECENT