Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / شنکرنگر ملک پیٹ میں بلدیہ کی تعمیراتی سرگرمیاں درد سر

شنکرنگر ملک پیٹ میں بلدیہ کی تعمیراتی سرگرمیاں درد سر

گہرے کھڈوں کی کھدائی سے آمدورفت میں رکاوٹ، کھلے نالوں سے قیمتی جانوں کو خطرہ

گہرے کھڈوں کی کھدائی سے آمدورفت میں رکاوٹ، کھلے نالوں سے قیمتی جانوں کو خطرہ
حیدرآباد۔15مارچ(سیاست نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں محکمہ بلدیہ گریٹر حیدرآباد کی جانب سے جاری تعمیری سرگرمیوں کی تکمیل میں تاخیرعوام کیلئے دردسر بنی ہوئی ہے۔قدیم ملک پیٹ کے شنکر نگر علاقہ میںآج محکمہ بلدیہ کی غفلت اور کوتاہی کے سبب ایک برقی پول گرگیاجس میںکوئی جانی نقصان تو نہیںہوا مگر مقام عوام کو کافی دشواریو ں کاسامنا کرنا پڑا۔ شنکر نگر نالے پر پیدل راہر رو پل کی تعمیر کے سلسلے میںکی جانے والی کھدوائی میں غفلت کے سبب یہ واقعہ پیش آیا جس کی مقامی عوام نے متعلقہ محکمہ برقی کو پہلی سے ہی اطلاع دی تھی مگر محکمہ بلدیہ اور برقی کے درمیان میںرابطے کی کمی کے سبب قبل ازوقت موثراقدامات کرنے میںدونوں محکمہ کے ذمہ داران ناکام رہے۔شنکر نگر گنجان آبادی والی بستی ہے جہاں پر دن اور رات کے اوقات میں محلے کے چھوٹے بچے کھیل کود میںمصروف رہتے ہیں اس کے علاوہ شنکر نگر بستی خود نالے سے متصل ہے۔ مقامی عوام نے محکمہ بلدیہ اور برقی کی کوتاہی پر برہم ہیںاور مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے کی مرمت اور برج کی تعمیر میںتاخیراور غفلت بستی کے معصوم بچوں کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ ہے۔نالے سے متصل بستی کے مکینوں کی حفاظت کے لئے کسی بھی قسم کے احتیاطی اقدامات بلدی عملہ نہیں کررہا ہے۔ تعمیر کے دوران منہدم فینسنگ کی بھی مرمت نہیںکی گئی جبکہ کھلے نالے میںبستی کے معصوم بچے‘ معمر افراد اور خواتین کے گرنے کا بھی قوی اندیشہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT