Monday , June 18 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شنکرپلی میں سڑک کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

شنکرپلی میں سڑک کی تعمیر کیلئے رقمی منظوری

شنکرپلی (چیوڑلہ) 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شنکر پلی منڈل پریشد چیرمین (ایم پی پی) نرسمہلو نے منڈل پریشد آفس شنکر پلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کے لئے زائداز 9 کروڑ روپئے جاری کئے جانے کا انکشاف کیا۔ رقم کی منظوری پر چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ، پنچایت راج وزیر کے ٹی راما راؤ، ضلع کے وزیر مہیندر ریڈی سے اظہار تشکر

شنکرپلی (چیوڑلہ) 22 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شنکر پلی منڈل پریشد چیرمین (ایم پی پی) نرسمہلو نے منڈل پریشد آفس شنکر پلی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سڑکوں کی تعمیر کے لئے زائداز 9 کروڑ روپئے جاری کئے جانے کا انکشاف کیا۔ رقم کی منظوری پر چیف منسٹرکے چندرشیکھر راؤ، پنچایت راج وزیر کے ٹی راما راؤ، ضلع کے وزیر مہیندر ریڈی سے اظہار تشکر کیا اور اُمید ظاہر کی کہ ریاستی حکومت شنکرپلی منڈل کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے فراخدلانہ فنڈس کی اجرائی کو یقینی بنائے گی۔ اس موقع پر منڈل کے ایم پی ٹیز اور سرپنچیس کے علاوہ دوسرے موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT