Monday , February 26 2018
Home / کھیل کی خبریں / شنکر بیرونی دوروں پر بہتر آل راونڈر ہوں گے : کوہلی

شنکر بیرونی دوروں پر بہتر آل راونڈر ہوں گے : کوہلی

ناگپور۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ہاردک پانڈیا ہندوستانی ٹیم انتظامیہ کیلئے آل راونڈر کی حیثیت سے ٹیم میں شامل کئے جانے کی پہلی پسند ہے لیکن ایسی ہی صلاحیتوں کے حامل ایک اور نوجوان کھلاڑی وجئے شنکر کو بیرونی دورہ پر دوسرا آل راونڈر تصور کیا جاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی نے آج یہاں ناگپور میں سری لنکا کے خلاف کل شروع ہونے والے دوسرے ٹسٹ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ پانڈیا جنہیں سری لنکا کے خلاف رواں سیریز کیلئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا اور فاسٹ بولر بھونیشور کمار کو ان کی شادی کی غرض سے رخصت دی گئی ہے جس کے بعد امید کی جارہی ہیکہ شنکر کو کل یہاں کھیلے جانے والے دوسرے ٹسٹ میں شامل کیا جائے گا جبکہ 26 سالہ شنکر کو اس لئے بھی ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے کیونکہ جنوری میں ہندوستانی ٹیم جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی ہے۔ ٹاملناڈو سے تعلق رکھنے والے آل راونڈر کے متعلق کوہلی نے مزید کہا کہ چونکہ ہم آئندہ برس جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والے ہیں اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے شنکر کو موقع دیا جارہا ہے تاکہ اس نوجوان آل راونڈر کو اپنی صلاحیتیں منوانے کا موقع ملے اور ساتھ ہی ہم یہ بھی دیکھ سکے کہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھنے والا کھلاڑی بولنگ بھی کیسے کرسکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہاردک پانڈیا آل راونڈرس کیلئے ہماری پہلی پسند ہے لیکن بیرونی دورہ پر ایک اور آل راونڈر کو بھی شامل کئے جانے کے امکانات کو مسترد نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کپتان نے یہ بھی واضح کردیا ہیکہ ہم شنکر کو موقع دیتے ہوئے انہیں اس بات سے واقف کروانا چاہتے ہیں کہ ٹیم کے ساتھ گھریلو کرکٹ کے علاوہ بیرونی دورہ پر کیاہونے والا ہے اور ان کا ٹیم میں کیا کردار ہوسکتاہے ۔

TOPPOPULARRECENT