Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شنگھائی ماسٹرز: دفاعی چمپئن فیڈرر کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

شنگھائی ماسٹرز: دفاعی چمپئن فیڈرر کو دوسرے راؤنڈ میں شکست

بیجنگ ۔ 14 اکٹوبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) دفاعی چمپئن راجر فیڈرر کو شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے راؤنڈ میں اپ سٹ شکست ہوگئی۔عالمی نمبر تین فیڈرر کا شنگھائی ماسٹرز کے دوسرے راونڈ میں ہی سفر ختم ہو گیا۔ اسپین کے کوالیفائر البرٹ راوموس نے 17 گرانڈ سلام جیتنے والے سوئس سٹار کو غیرمتوقع طورپر شکست دیدی۔سوئس ماسٹر نے پہلا سٹ ٹائی بریکر پر 7-6 سے جیتالیکن البرٹ نے دوسرا سٹ 6-2 اور پھر تیسرا سٹ 6-3 سے جیت کر دفاعی چیمپئن کو ایونٹ سے خارج کر دیا۔ایک اور میچ میں کروشیا کے مارن سلیچ نے ہم وطن بورنا کورک کو سیدھے سیٹوں میں شکست دیکر تیسرے راونڈ میں جگہ بنا لی۔

TOPPOPULARRECENT