Monday , December 11 2017
Home / کھیل کی خبریں / شنگھائی ماسٹرس : فیڈرر کے ہاتھوں نڈال کو شکست

شنگھائی ماسٹرس : فیڈرر کے ہاتھوں نڈال کو شکست

 

شنگھائی ۔ 15 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کرۂ ارض پر ٹینس کے دو بہترین کھلاڑیوں کے درمیان مقابلے میں راجر فیڈرر نے اپنے دیرینہ حریف رافیل نڈال کو آج 6-4، 6-3 سے شکست دے کر شنگھائی ماسٹرس ٹائٹل جیت لیا۔ سوئٹزرلینڈ کے افسانوی ٹینس اسٹار فیڈرر کی یہ 94 ویں خطاب فتح ہے جس نے انہیں عظیم کھلاڑی ایوان لنڈل کی سطح پر پہونچا دیا ہے۔ علاوہ ازیں ایک ایسے وقت جب کھیل کا سیزن ختم ہورہا ہے۔ فیڈرر نے عالمی نمبر ایک نڈال کے درمیان فرق کو بھی کم کرلیا ہے۔ نڈال نے جو بہترین فام میں ہیں، ریکارڈ کے معاملے میں دوسروں سے کافی آگے ہیں۔ فیڈرر کی 14 کامیابیوں کے مقابلے نڈال کے کھانے میں 23 فتوحات ہیں۔ اس فرق کے باوجود یہ دونوں دیرینہ حریف ہیں۔ عالمی نمبر دو فیڈرر نے نڈال کو سخت مقابلے سے دوچار کیا ہے۔ عالمی نمبر دو سوئس کھلاڑی فیڈرر اپنی جسامت کے سبب چین میں ’’گائے‘‘ کے لقب سے مشہور ہیں۔ شنگھائی فائنل میں ابتدائی سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ 36 سالہ فیڈرر 19 مرتبہ گرینڈ سلام چمپین رہے ہیں اور 31 سالہ نڈال اگرچہ 16 مرتبہ گرینڈ سلام چمپین رہ چکے ہیں، لیکن انہیں شنگھائی ماسٹرس میں کبھی بھی فتح حاصل نہیں ہوسکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT