شنگھائی میں ایشیا سکیورٹی سمٹ شروع

دہشت گردی کیخلاف چینی موقف سخت

دہشت گردی کیخلاف چینی موقف سخت
شنگھائی، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چینی صدر شی جی پنگ نے آج ایشیا سکیورٹی سربراہی اجلاس کا افتتاح کیا۔ یہاں اس موقع پر چینی سربراہ مملکت نے علاقائی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے مضبوط تر اتحاد اور تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقائی سطح پر سلامتی کے تصور میں جدت کی ضرورت ہے۔ شی نے ایک نئے علاقائی تعاون اور اتحاد کی تشکیل کی بات کی اور ایسی پالیسی وضح کرنے پر زور دیا جو تنازعات اور اختلافات کے حل کیلئے مذاکرات کا طریقہ کار بروئے کار لاے۔ چینی صدر نے مزید کہا ہے کہ استحکام برقرار رکھتے ہوئے ہی ایشیا بین الاقوامی تعلقات کی ضمن میں جمہوریت اور ایک کثیر القطبی دنیا کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ چینی صدر نے امریکہ کو درپردہ دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ممالک کو ایشیا میں عسکری اتحاد بنانے سے اجتناب برتنا چاہئے۔

تائیوان میں زلزلے کے طاقتور جھٹکے
تائی پے، 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) تائیوان کو آج پیش آئے زلزلے کے طاقتور جھٹکوں نے ہلا کر رکھ دیا۔ یہاں دارالحکومت میں بتایا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8:21 بجے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.9 ریکارڈ کی گئی۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری کوئی اطلاع نہیں ملی۔

TOPPOPULARRECENT