Thursday , November 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / شورا پور میں حضرت سید شاہ حسینی ولی اللہ کا عرس شریف

شورا پور میں حضرت سید شاہ حسینی ولی اللہ کا عرس شریف

گلبرگہ :  27؍نومبر:(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سید شاہ محمد خواجہ حُسینی قادری چشتی سجادہ نشین حُسنہ پور تماپور تعلقہ شوراپور، ضلع یادگیر، اطلاع کے بموجب سید شاہ حُسینی ولی اللہ کے 659 ویں عرس کا آغاز 29؍ نومبر بروز منگل سے ہوگا۔ عرس شریف کی تقاریب سلسلہ 29؍30 نومبر اور؍یکم  ڈسمبر 2016 تک جاری رہیگا۔  29؍نومبر  بروز منگل بعد مغرب صدر صوفہ سجادہ نشین خطیب مختصر محفل سماح منعقد ہوگی، برآمد جلوس صندل مبارک درگاہ 11 بجے شب داخل ہوگا۔ سلام و فاتحہ کے بعد تبرکات تقسیم کیے جائنگے اس کے بعد صدر صوفہ میں محفلِ سماع  منعقد ہوگی، 30؍ نومبر بروز چہارشنبہ بعد نمازِ فجر مراسم صندل مالی سجادہ نشین انجام دیںگے۔سلام و فاتحہ کے بعد چراغاں ہوںگے۔ بعد عصر دارگاہ شریف چبوترہ پر محفلِ سماع، محفلِ میلاد و خوانی ہوگی،یکم؍ ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز فجر، زیارت قرآن، شجرہ شریف و دعا کے بعد تقسیم تبرکات کا عمل ہوگا۔ جناب سید جعفر حُسینی، سید صادق حُسینی نے اپیل کی ہے عرس حضرت سید شاہ حُسینی ولی اللہ میں شرکت کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT