Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شورشرابہ کے دوران ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب

شورشرابہ کے دوران ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش تقریب

کریم نگر میں برسراقتدار اور دلت قائدین میں بحث و تکرار و نعرے بازی‘ شرکاء میں بے چینی

کریم نگر ۔ 15؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی 127 جینتی کا بروز ہفتہ کریم نگر میں شورشرابہ احتجاج اعتراضات ‘ سوال و جواب کے درمیان انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ تھوڑی دیر تک اس یوم پیدائش تقریب میں شریک شرکاء میں بے چینی بے اطمینانی پھیل گئی ۔ ریاستی وزیر ایٹالہ راجندر ‘ رکن پارلیمان ونود کمار ضلع کلکٹر سرفراز احمد کے علاوہ بہت سارے ضلعی عہدیداروں کی عدم شرکت پر مختلف دلت سنگھوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نعرے بازی کی اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جاریہ ماہ کی 5 کو منعقدہ بابو جگجیون رام کی یوم پیدائش کے موقع پر وزیر ایٹالہ راجندر سے جو سوالات ملنا چاہئے کہتے ہوئے شہ نشین کے سامنے دھرنا دیا اور نیچے بیٹھ گئے ۔ قائدین کے درمیان بحث چھڑ گئی ۔ عہدیداران برسراقتدار قائدین اور احتجاجی قائدین کے درمیان توتو میں میں سے تمام شریک جلسہ میں بے چینی پھیل گئی ۔ تھوڑی دیر بعد اس ماحول کا خاتمہ ہوگیا ۔ اسی دوران جی کانتم نے اٹھ کر اعلان کیا کہ ‘ ایم پی ‘ ایم ایل اے ‘ ضلع کلکٹر دیگر عہدیدار شریک نہیں ہوئے ہیں اگر آدھے گھنٹے میں وہ یہاں نہیں پہنچے تو ہم احتجاج شروع کر دیں گے ۔ ایس ایس سی کی ٹیچرس سنگھم قائدین ایک جلوس کی شکل میں جلسہ میں شرکت کی اور احتجاج شروع کر دیا ۔ بعدازاں کوم پلی ستیہ نارائن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس دور اقتدار میں دلتوں پر ہو رہے حملوں میں اضافہ ہوچکاہے ۔ ایس ایف آئی کے زیر قیادت شاتاوہانہ یونیورسٹی کے لئے مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے ۔ مطالبہ کیا گیا اور احتجاج شروع کر دیا گیاتو انہیں زبردستی پولیس نے تقریب سے باہر نکال دیا ۔ بعدازاں تقریب کے مہمان خصوصی رکن پارلیمان ونود کمار زیڈ پی چیرپرسن تلا اوما ایم ایل سی ‘ این لکشمن راؤ ایم ایل اے بالا کشن نے بھی خطاب کیا ۔ بعدازاں جی سوامی کے شنکر بی راجہ رام کے ستیہ نارائنا کے وینوگوپال کارپوریٹر کے سرینواس ‘ ایم سرینواس سگناکر راؤ فوڈ کارپوریشن ڈائرکٹر اے آنند ‘ پونم پربھاکر ‘ ایم انجیا ‘ ستیاراج ورما ‘ آرے پلی کمریا کٹم ‘ رمیش مارواڑی ‘ سدرشن ‘ ایم رمیش وغیرہ نے خطاب کیا ۔

TOPPOPULARRECENT