Friday , June 22 2018
Home / پاکستان / شورش پسندی کو روکنے افغانستان سے تعاون کیلئے نواز شریف کی اپیل

شورش پسندی کو روکنے افغانستان سے تعاون کیلئے نواز شریف کی اپیل

اسلام آباد ۔ 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے افغانستان کے لیڈر سے اپیل کی ہیکہ ان کی سرحد کے قریب جاری بڑی ملٹری کارروائی سے بچنے کیلئے پڑوسی ملک کے حدود میں گھسنے والے شورش پسندوں کو روکا جائے تاکہ مقامی لوگوں کو دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارا مل سکے۔ نواز شریف نے افغان صدر حامد کرزئی سے کہا کہ پہاڑی قبائیلی علاقہ میں اپنی سرحد کی اچھی طرح ناکہ بندی کی جائے جہاں پاکستانی ملٹری نے فوجی دستے تعینات کئے ہیں، نیز ٹینکوں اور جیٹ طیاروں کی مدد سے طالبان اور دیگر عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔ منگل کو تازہ فضائی کارروائی میں طالبان کے شمالی وزیرستان میں واقع میرعلی ٹاؤن کو نشانہ بنایا گیا جہاں 25 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے جس کے ساتھ شورش پسندوں کی ہلاکت کی جملہ تعداد بڑھ کر 201 ہوگئی۔ اس تعداد کی آزادانہ تصدیق نہیں کی جاسکی کیونکہ اس علاقہ میں میڈیا کی رسائی نہیں ہے۔

TOPPOPULARRECENT