Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / شولہاپور میں ایم ائی ایم کی ریالی پر حملہ 7زخمی

شولہاپور میں ایم ائی ایم کی ریالی پر حملہ 7زخمی

شولہا پور:ایم ائی ایم کی ریالی پر حملہ میں کچھ پولیس والوں کے بشمول سات افراد شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔

شولہا پور میونسپل کارپوریشن انتخابات میں ایم ائی ایم 102میں سے 32سیٹوں پر مقابلہ کررہی ہے ۔

اے ائی ایم ائی ایم اور این سی پی کارکنوں کے درمیان امن چوک پر جھڑپ کے دوران چند ایک پولیس والوں کے ساتھ اے ائی ایم ائی ایم کے 7کارکن بری طرح زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو فوری طور پر شولہا پور سرکاری دواخانہ منتقل کیاگیا۔اے ائی ایم ائی ایم رکن اسمبلی امتیاز جلیل نے کہاکہ ’’ مجلس بڑی تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے اس لئے اپوزیشن جماعتوں بوکھلاہٹ کا شکارہوگئی ہیں‘‘۔

TOPPOPULARRECENT