Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / شوماکر کی حالت میں ہنوز بہتری نہیں منیجر کی وضاحت

شوماکر کی حالت میں ہنوز بہتری نہیں منیجر کی وضاحت

برلن ، 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مائیکل شوماکر کی منیجر کو ایک میگزین کے اس سنسنی خیز دعوے کی تردید پر مجبور ہونا پڑا ہے کہ فارمولا 1 اسٹار کی صحت میں ڈرامائی بہتری آئی اور وہ دوبارہ چلنے کے قابل ہوگئے ہیں۔ جرمن ڈرائیور ڈسمبر 2013ء میں اپنے 14 سالہ بیٹے کے ساتھ اسکائنگ کے دوران ایک پہاڑی سے سر کے بل ٹکرا کر گرگئے تھے اور ان کے دماغ پر گہری چوٹ لگی۔ انھیں اسپتال سے رجوع کیا گیا اور تب سے وہ طبی اعتبار سے کوما میں ہیں۔ شوماکر کی منیجر سابین کیم جو اس حادثہ کے بعد سے فیملی کی ترجمانی کرتی آئی ہیں، انھوں نے جرمن میگزین Bunte میں شائع رپورٹ کی تردید کی اور کہا اس نے ’’جھوٹی امیدیں‘‘ بندھائی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT