Monday , August 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / شوٹرسنگیتا نے اپنی ماں کو گولی ماردی

شوٹرسنگیتا نے اپنی ماں کو گولی ماردی

نئی دہلی۔23 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام)47 سالہ خاتون شوٹر نے لائسنس یافتہ ریوالور سے فائر کرکے اپنی والدہ اور بھائی کو زخمی کردیا۔مقامی پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی دہلی کی ڈیفنس کالونی کے ’ سی ‘ بلاک میں واقع ایک مکان میں رات ساڑھے 12 بجے پیش آیا۔ نشے میں دھت سنگیتا سنگھ اپنے کمرے سے باہر آئیں اور75 سالہ والدہ گیتا اور 40 برس کے بھائی ہرسارن پر فائرنگ کردی۔ ان کے بھائی کو گولی پیر میں لگی جبکہ والدہ کو سینے اور جسم کے زیریں حصے میں گولیاں لگیں۔ دونوں زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کروادیا گیا اور حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔دوسری جانب سنگیتا کے والد نے کہا کہ میری بیٹی ذہنی تناؤ کا شکار اور اس کی دوائیاں لیتی تھی۔

TOPPOPULARRECENT