Wednesday , September 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / شوٹنگ میں ہندوستا ن کو گولڈ،سلور اوربرونزمیڈلس

شوٹنگ میں ہندوستا ن کو گولڈ،سلور اوربرونزمیڈلس

گولڈ کوسٹ۔9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)اسٹار نشانے باز جیتو رائے نے 21ویں دولت مشترکہ کھیلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج مردوں کے10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں ہندوستان کو گولڈ میڈل دلایا جبکہ خواتین10 میٹر ایر رائفل میں میہولی گھوش اور اپوروی چندیلا نے بھی پوڈیم پر جگہ بنائی۔آسٹریلیا کے گولڈ کوسٹ میں جاری دولت مشترکہ کھیلوں کے پانچویں دن ہندوستانی نشانے بازوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گولڈ میڈلکی جھڑی لگادی۔ یہاں بیل مونٹ شوٹنگ سینٹر میں عالمی چمپئن اورسلور میڈل حاصل کرنے والے جیتو نے مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں سب سے زیادہ 235.1 پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ مقام حاصل کرکے گولڈ میڈل پر قبضہ کیا۔اسی مقابلے میں دیگر ہندوستانی اور جیتو کے ٹیم ساتھی نشانے باز اوم متھروال نے بھی پوڈیم پر جگہ بنائی اور214.3 پوائنٹ کے ساتھ 8 مردوں کے فائنل میں تیسرے مقام پر رہ کر انہوں نے برونزمیڈل جیتا ۔ اوم نے584 کے ساتھ نیا کوالی فکیشن ریکارڈ بھی بنایا۔دوسری جانب شوٹنگ رینج میں ہندوستانی خاتون نشانے بازوں نے بھی ملک کے لئے میڈلس یقینی بنائے اور خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں میہولی نے 247.2 پوائنٹ کے ساتھ دوسرا مقام حاصل کرکے سلور میڈل اور اپوروی نے 22.3 پوائنٹ کے ساتھ برونز میڈل پر نشانہ لگایا۔عالمی چمپئن شپ میں سلورمیڈل جیتنے والے اسٹار نشانے باز جیتو نے فائنل کے پہلے مرحلے کے بعد100.4 پوائنٹ کے ساتھ برتری قائم کی جبکہ اوم98.1 پوائنٹ لیکر تیسرے نمبر پر بنے رہے تھے ۔ دوسرے مرحلے میں جیتو نے 10.3 اور 10.3 کے اچھے اسکور کے ساتھ پھر برتری بنائی جبکہ دیگر ہندوستانی کھلاڑی نے10.1 کے ساتھ آسٹریلیا کے کیری بیل کو تیسرے نمبر پر شکست دے دی۔جیتو نے اپنی برتری کو برقرار رکھا اور 10.2 کا اچھا اسکور کیا لیکن 8.4 کے اسکور کے ساتھ پھر ان کا یہ سلسلہ منعقطع ہوگیا۔حالانکہ اگلے ہی شاٹ پر انہوں نے 9.2 اسکور کیا۔ اس دوران اوم نے 18 ویں شاٹ پر 10.0 کے اسکور کے ساتھ جیتو کے ساتھ اپنے فرق کو کم کیا لیکن جیتو نے 10.0 کا اسکور کرتے ہوئے پھر سے مضبوط برتری حاصل کرلی اور اپنا گولڈ میڈل یقینی کرلیا۔مرد نشانے بازوں کی طرح خاتون کھلاڑیوں نے بھی ملک کے لئے میڈلس کو یقینی بنائے اور بیل مونٹ سینٹر میں خواتین کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں ہندوستان کو سلور اور برونز کی صورت میں دومیڈلس ملے ۔ اپوروی نے کوالی فکیشن مرحلے میں دولت مشترکہ کھیلوں کا ریکارڈ توڑا وہیں میہولی نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہم وطن اپوروی کو تیسرے مقام پر پچھاڑا۔

TOPPOPULARRECENT