Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / شوٹنگ چمپئن شپ ‘ 10 گولڈ میڈلس کے حصول کے ساتھ آرمی اول نمبر

شوٹنگ چمپئن شپ ‘ 10 گولڈ میڈلس کے حصول کے ساتھ آرمی اول نمبر

آسنسول ( مغربی بنگال ) 8 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) 25  ویں کل ہند جی وی موالنکر شوٹنگ چمپئن شپ میں 10 گولڈ میڈلس جیت کر آرمی نے ٹیم ٹائیٹل حاصل کرلیاہے ۔ آرگنائزرس کے جاری کردہ بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔ فوج کے شوٹرس نے 10 گولڈ میڈلس حاصل کئے ہیں۔ انہیں 8 سلور میڈلساور 9 برانز میڈلس بھی حاصل ہوئے ۔ نو روزہ چمپئن شپ کا کل اختتام عمل میں آیا تھا ۔ این سی سی کو ٹیم کے اعتبار سے دوسرا مقام حاصل ہوا اورا س نے 8 گولڈ میڈلس 10 سلور میڈلس اور چھ برانز میڈلس حاصل کئے ۔ ہریانہ کو چھ گولڈ ‘ سات سلور اور پانچ برانز میڈلس کے ساتھ تیسرا مقام حاصل ہوا ۔ ان مقابلوں میں بحیثیت مجموعی 34 ریاستوں کے 821 نشانہ بازوں نے شرکت کی تھی ۔ سبھی میں آرمی ٹیم کا مظاہرہ شاندار رہا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT