Saturday , December 16 2017
Home / ہندوستان / شوپیان : اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

شوپیان : اسکول ٹیچر کی لاش برآمد

سری نگر ، 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں بدھ کے روز ایک اسکول ٹیچر کی گلا کٹی ہوئی لاش برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیان کے واتھو نامی گاؤں میں بدھ کی صبح اس وقت خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی جب مقامی لوگوں نے گلا کٹی ہوئی لاش دیکھی۔ انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا جس کے بعد پولیس کی ایک پارٹی نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مہلوک شخص کی شناخت اعجاز احمد لون ولد علی محمد لون ساکنہ گتی پورہ کے بطور کی گئی ہے ۔ اعجاز احمد پیشے سے اسکول ٹیچر تھا۔ پولیس نے بتایا کہ انہوں نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔ تاہم ڈی آئی جی جنوبی کشمیر کا کہنا ہے کہ اعجاز احمد کو جنگجوؤں نے ہلاک کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT