Thursday , September 20 2018
Home / ہندوستان / شوپیان فائرنگ :حقائق کو جاننے تحقیقات شروع:پولیس سربراہ

شوپیان فائرنگ :حقائق کو جاننے تحقیقات شروع:پولیس سربراہ

جموں ۔5(مارچ سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر شیش پال وید نے کہا کہ ریاستی پولیس نے شوپیان کے پہنو نامی گاؤں میں اتوار کی شام پیش آنے والے فائرنگ واقعہ سے متعلق حقائق کو جاننے کے لئے تحقیقات شروع کردی ہے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کے بیان کے مطابق فائرنگ کے اس واقعہ میں دو جنگجو اور ان کے چار بالائی زمین ورکر مارے گئے ہیں۔ ایس پی وید نے پیر کے روز یہاں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘شوپیان کے پہنو میں کچھ سلسلہ وار واقعات پیش آئے ہیں۔ وہاں فوج نے اپنے کیمپ کے باہر ناکہ بٹھایا تھا۔ فوج کے بیان کے مطابق وہاں سے دو گاڑیوں کا گذر ہوا۔ جب گاڑیوں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تو وہاں سے فائرنگ کی گئی۔ اس کے بعد فوج نے جوابی فائرنگ کی۔ دو جنگجوؤں اور چار دیگر لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں’۔انہوں نے کہا’ واقعہ کی تحقیقات ہورہی ہے ۔ فوج کا کہنا ہے کہ دیگر چار لوگ جنگجوؤں کے بالائی زمین ورکر تھے ۔ حقائق کو جاننے کے لئے پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔ جنگجوؤں کے قبضے سے دو ہتھیار برآمد کئے گئے ہیں’۔گذشتہ روز گھر واپسی اختیار کرنے والے ایک جنگجو سے متعلق پوچھے جانے پر ڈاکٹر وید نے کہا ’مجھے امید ہے کہ اور بھی مائیں اپیل کریں گی ۔ دہشت گردی سے کچھ نہیں ملتا۔ دہشت گردی اور بندوقیں اٹھانے سے جانیں جاتی ہیں اور کچھ حاصل نہیں ہوتا ہے ‘۔

TOPPOPULARRECENT