Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / شوپیان کے 6 دیہاتوں میں تلاشی

شوپیان کے 6 دیہاتوں میں تلاشی

سری نگر، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فوج نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان کے قریب 6 دیہاتوں اور ان سے ملحقہ وسیع وعریض باغات و جنگلاتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی کارروائی شروع کردی۔ یہ مہم بظاہر جنگجوؤں کی تلاش ہے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب تلاشی مہم کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کی علی الصبح شروع کردہ تلاشی مہم جاری ہے۔ ابھی تک فوج کا جنگجوؤں کے ساتھ کوئی آمناسامنا نہیں ہوا۔ یہ گذشتہ برس جولائی میں حزب المجاہدین کے معروف کمانڈر برہان مظفر وانی کی ہلاکت کے بعدجنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں انجام دیا جانے والا تیسرا بڑا تلاشی مہم ہے ۔ اس سے قبل جاریہ سال کے 4 مئی اور جاریہ ماہ کی 19 تاریخ کو فوج نے اس ضلع میں محاصرہ اور تلاشی مہم انجام دی، تاہم دونوں مرتبہ فوج کا جنگجوؤں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہونے کے بعد کارروائی کو ختم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ وادی میں برہان وانی کی ہلاکت کے بعد مقامی لوگوں کی جانب سے جنگجو مخالف کاروائیوں میں احتجاجی مظاہروں کے ذریعہ رخنہ ڈالنے کا ایک نیا رجحان پیدا ہوچکا ہے۔ اس نئے رجحان کے سبب صیانتی محکموں کو جنگجو مخالف کاروائیوں کے دوران غیرمعمولی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بعض اوقات جنگجو مخالف کارروائیوں کو مجبوراً بیچ میں ہی منسوخ کرنا پڑتا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT