Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ’’شوگر کی بیماری سے بینائی متاثر ہوتی ہے‘‘

’’شوگر کی بیماری سے بینائی متاثر ہوتی ہے‘‘

ماہر امراض چشم ڈاکٹر انینا ابراہم کا مشورہ
حیدرآباد ۔ 9 اپریل (سیاست نیوز) ماہر امراض چشم ڈاکٹر انینا ابراہم اڈوانسڈ ریٹینا کیر پنجہ گٹہ میں مریضوں کا علاج کرتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص ذیابیطس (شوگر) کی بیماری میں مبتلاء ہوجائے تو اس کی بینائی دن بہ دن کمزور ہوتی چلی جاتی ہے اور علاج میں لاپرواہی کی گئی تو مریض بینائی سے محروم ہوجاتا ہے۔ شوگر کی بیماری مریضوں کی آنکھ کے (Retina) کو متاثر کرتی ہے۔ ڈاکٹرس Retinopathy کے ذریعہ (Retina) کی حالت کا اندازہ لگاتے ہیں۔ اسی لئے شوگر کے مریض کو سال میں ایک بار آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہئے، جس طرح انجیوگرافی کے ذریعہ دل کا دوران خون بڑھایا جاسکتا ہے بالکل اسی طرح (Retina) کی بھی انجیو گرافی کروائی جائے جس سے دوران خون کا پتہ چل جاتا ہے اگر (Retina) کے دوران خون میں کمی یا رکاوٹ آجائے تو (Laser Treatment) کے ذریعہ (Retina) کو بچایا جاسکتا ہے۔ اگر شوگر زیادہ ہوجائے تو مریض کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جاتا ہے اور کبھی کبھی مریض بینائی سے محروم بھی ہوجاتاہے۔ اگر شوگر کا مریض بینائی میں کمی محسوس کرتا ہے تو اس کیلئے مخصوص انجکشن تیار کئے گئے ہیں۔ شوگر کے ذریعہ بینائی کھونے والے مریضوں کا جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ آنکھ کا آپریشن بھی کیا جاسکتا ہے جس میں ٹانکے نہیں لگائے جاتے اور مریض کی دوسرے ہی دن بینائی لوٹ آنے کے امکانات ہیں۔

TOPPOPULARRECENT