Wednesday , January 17 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہروں کی ہراسانی سے بیویوں کی خودکشی

شوہروں کی ہراسانی سے بیویوں کی خودکشی

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) سکندرآباد کے علاقہ لالہ گوڑہ اور میڈپلی کے علاقوں میں پیش آئے علحدہ واقعات میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ جنہیں شوہروں کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ لالہ گوڑہ پولیس کے مطابق 28 سالہ ارمیلا جو ریلوے کوارٹرس علاقہ کے ساکن انیل کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کا شوہر پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور اس خاتون کو شوہر کی ہراسانی کا سامنا تھا ۔ ہر روز نشہ کی حالت میں مکان پہونچنا اور بیوی کو تنگ کرنا اس کی عادت بن گئی تھی اور شوہر کی شراب پینے کی عادت اس خاتون کو پسند نہیں تھی جس سے تنگ آکر خاتون نے آج پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ میڈپلی پولیس کے مطابق 22 سالہ پشپا لتا جو اشوک نگر بوڑاپل علاقہ کے ساکن راج شیکھر کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے یکم اپریل کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈالکر آگ لگالی اور علاج کے دوران خاتون آج فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT