Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں سے ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں سے ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /21 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ کاچی گوڑہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 23 سالہ جیوتی نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی جو کاچی گوڑہ علاقہ کے ساکن رمیش کی بیوی تھی ۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد اس خاتون کو ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی اور خودکشی نوٹ میں شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا ذکر کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT