Sunday , February 25 2018
Home / شہر کی خبریں / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) شہر کے نواحی علاقہ یاچارم میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی اذیت رسانی اور دل شکنی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 25 سالہ مانسا جو چکڑپلی علاقہ کے ساکن نوین کی بیوی تھی ۔ کی شادی جاریہ سال فروری میں ہوئی تھی اور چند ماہ سے وہ اپنے مائیکے یاچارم میں رہنے لگی تھی ۔ اس خاتون کی شادی کے وقت اس کے والد نے 20 تولہ سونا 50 تولا چاندی 2 لاکھ نقد رقم کے علاوہ ضروری گھریلو ساز و سامان دیا تھا ۔ تاہم اس خاتون کو رنگ روپ کی بنیاد پر ہراساں کیا جارہا تھا اور اس کے چہرے اور رنگ کے متعلق اس کو دل شکنی کی جاتی تھی اور مائیکے میں رہنے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

 

شوہر کے حملہ میں زحمی بیوی کی موت
حیدرآباد /8 نومبر ( سیاست نیوز ) شوہر کے حملہ میں زخمی خاتون آج فوت ہوگئی ۔ چیوڑلہ پولیس نے اس معاملہ میں اقدام قتل اور قتل کے علاوہ مشتبہ حالت میں موت کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور یاد رہے کہ 6 نومبر خاتون پر حملہ کرنے والا اس کا شوہر نرسمہلو فوت ہوگیا تھا اور اس کی بیوی جو شدید زخمی تھی 25 سالہ نونیتا جو شدید زخمی تھی فوت ہوگئی ۔پولیس کے مطابق 3 نومبر میاں بیوی میں جھگڑے کے بعد شوہر نرسمہلو نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر زندہ جلانے کے بعد خود بھی اقدام خودکشی کی تھی تاہم بیوی سے قبل ہی وہ فوت ہوگیا اور آج اس کی بیوی فوت ہوگئی ۔ دونوں کی شادی 8 سال قبل ہوئی تھی اور دونوں میں گذشتہ چند روز سے جھگڑے چل رہے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT