Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی ، خاتون کی خودکشی

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی ، خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /13 اپریل ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 22 سالہ گائیتری نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ گائتری محبوب پاشاہ میاں پور علاقہ کے ساکن سرینواس کی بیوی تھی ۔ ان کی شادی تین سال قبل ہوئی تھی ۔ شادی کے وقت ڈھائی لاکھ نقد رقم طلائی زیورات ساز و سامان دیا گیا تھا ۔ تاہم شادی کے 6 ماہ بعد ہی سے اس خاتون کو زائد جہیز کیلئے ہراساں و پریشان کیا جارہا تھا ۔ جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس خاتون نے کل خودکشی کرلی ۔ میاں پور پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT