Tuesday , September 18 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) ونستھلی پورم کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ الکلیہ جو صاحب نگر علاقہ کے ساکن سندیپ گوڑ کی بیوی تھی ۔ 2 سال قبل ان کی شادی ہوئی تھی ۔ تاہم ایک سال سے اس خاتون کو ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ کل اس طرح کی ہراسانی کے بعد اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT