Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خو دکشی

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خو دکشی

حیدرآباد ۔ /2 فبروری (سیاست نیوز) اپل کے علاقہ میں ایک خاتون شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ اپل پولیس کے مطابق 24 سالہ پاریکا جو اپل علاقہ کے ساکن وینکٹ ریڈی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔پولیس اپل ذرائع کے مطابق پاریکا اور وینکٹ ریڈی نے اپنی پسند سے لومیاریج کیا تھا اور ان کی ذات بھی مختلف تھی ۔ لڑکا ریڈی اور لڑکی منور کاپو طبقہ سے تعلق رکھتی تھی ۔ باوجود ان کی شادی کو ان کے افراد خاندان نے قبول کرلیا تھا لیکن گزشتہ چند روز سے شوہر اور ساس کے علاوہ شوہر کے بہنوائی اس خاتون کو ہراساں کررہے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ساس دامادوں کے بھرم پر اسے پریشان کررہی تھی اور زائد جہیزکی شکل میں ایک لاکھ روپئے ادا کرنے کے دباؤ ڈالا جارہا تھا جس سے تنگ آکر پاریکا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT