Monday , October 15 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /5 مارچ ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نریڈمیٹ نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 24 سالہ جوتی سنگھ نے گذشتہ روز اس کے والدین کو اطلاع دی تھی کہ اس کی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے اور کسی بھی وقت کچھ بھی ہوسکتا ہے ۔ پولیس نریڈمیٹ کو جوکی سنگھ کے والدین نے یہ بات بتائی ۔ جوتی سنگھ کی شادی اپریل سال 2017 میں آگشین سنگھ سے ہوئی تھی ۔ جن کا تعلق ریاست اترپردیش سے بتایا گیا ہے ۔ شادی کے چند ماہ بعد ہی سے لڑکی کو ہراسانی کا سامنا تھا اور یہ خاتون نریڈمیٹ علاقہ میں قیام پذیر تھی۔ زائد جہیز کیلئے جوتی کو شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا الزام تھا ۔ خاتون کل بے ہوشی کے عالم میں دستیاب ہوئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT