Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف پولیس میں شکایت

شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف پولیس میں شکایت

شوہر کو حاصل کرنے کے لیے پولیس سے رجوع ، گولکنڈہ پولیس کا بیان
حیدرآباد /21 اگست ( سیاست نیوز ) شوہر کو حاصل کرنے کیلئے ایک خاتون پولیس سے مدد مانگ رہی ہے ۔ ظلم و ستم کا شکار اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے ساتھ خوشحال زندگی بسر کرنا چاہتی ہے اس خاتون نے آج گولکنڈہ پولیس اسٹیشن کا سے رجوع ہوتے ہوئے پولیس میں شکایت کی اور سابق میں لنگر حوض پولیس میں ہوئی کونسلنگ کا بھی حوالہ دیا ۔ گولکنڈہ پولیس کے انسپکٹر سید فیاض نے بتایا کہ وحیدہ نامی خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کے خلاف شکایت درج کروائی ہے ۔ انسپکٹر گولکنڈہ نے بتایا کہ پولیس وحیدہ کی شکایت پر تحقیقات کر رہی ہے اور پولیس سمجھتی ہے کہ خاتون کی شکایت اور اس پر مظالم درست ہیں تاہم مکمل تحقیقات کے بعد خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ شکایت گذار خاتون نے ا پنے سسرالی رشتہ داروں پر الزام لگایا کہ گذشتہ روز اس کے سسرالی رشتہ داروں نے اس مکان میں زبردستی داخل ہوکر اسے حملہ کا نشانہ بنایا ۔ شوہر کے حادثہ کی جھوٹی اطلاع دیکر مکان کا دروازہ کھلایا گیا اور مکان میں زبردستی داخل ہوکر مارپیٹ اور اذیت رسانی کا شکار بنایا گیا ۔ اس خاتون کا شوہر پیشہ سے الیکٹریشن ہے وحیدہ کی شادی سال 2010 میں اے شریف سے ہوئی اور اس کی دو لڑکیاں ہیں اور اب وہ 4 ماہ کی حاملہ بھی ہیں ۔ اکبر باغ ٹولی چوکی علاقہ کی ساکن وحیدہ کا کہنا ہے کہ وہ شوہر کے بغیر اور لڑکیاں والد کے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ اس خاتون نے شوہر پر الزام لگایا کہ شوہر نے اس سے ترک تعلق کرنے کی دھمکی دی ہے اور مائیکے میں چھوڑ دیا تھا لیکن خاتون 15 دن تک شوہر سے رابطہ نہ ہونے پر وہ اپنے مکان لوٹ آئی جہاں مکان کی برقی کٹ کرتے ہوئے اسے اپنے مائیکے واپس چلے جانے کیلئے شوہر ہراساں کر رہا ہے ۔ اس خاتون نے شوہر سے خوشحال زندگی بسر کرنے میں مدد کرنے کی پولیس سے درخواست کی ہے ۔ گولکنڈہ پولیس نے اس سلسلہ میں شکایت حاصل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT