Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرالی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودسوزی

شوہر اور سسرالی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودسوزی

حیدرآباد /19 نومبر ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کے علاقہ تانڈور میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودسوزی کرلی ۔ تانڈور پولیس کے مطابق 36 سالہ عتیقہ بیگم جو چنتالہ بستی تانڈور علاقہ کے ساکن عبدالسلیم قریشی کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کو اپنے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی جانب سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ خاتون کا مائیکہ پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر سے بتایا گیا ہے ۔ اس خاتون پر شوہر مبینہ دباؤ ڈال رہا تھا کہ وہ اپنے والد سے جائیداد کا حصہ حاصل کرے اور والد کو جائیداد تقسیم کرنے کیلئے زور دے ۔ اس تناؤ و ہراسانی سے تنگ آکر اس خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT