Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر اور سسرال کی ہراسانی سے تنگ خاتون ڈاکٹر کی خودکشی

شوہر اور سسرال کی ہراسانی سے تنگ خاتون ڈاکٹر کی خودکشی

حیدآباد یکم / ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بہن کی شادی میں شرکت دوسری بہن کی موت کا سبب بن گئی ۔ سسرال والوں کی ہراسانی کا شکار ایک خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کرلی ۔ جس کی شادی گذشتہ سال انجام پائی تھی ۔ یہ واقعہ میڑپلی پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 29 سالہ بھوانی نامی خاتون نے انتہائی اقدام  کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ بھوانی پیشہ سے ڈاکٹر تھی ۔ اپنی ایم بی بی ایس تعلیم کی تکمیل کے بعد گذشتہ سال اس کی شادی ہوئی تھی ۔ بھوانی کی شادی پرتھوی نامی پی اینڈ ٹی کالونی کے ساکن شخص سے ہوئی تھی ۔ یہ لوگ گذشتہ روز بھوانی کی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے ورنگل گئے ہوئے تھے ۔ تاہم شادی سے واپسی کے بعد اس خاتون کو ہراسانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا تھا ۔ زائد جہیز کیلئے اس خاتون ڈاکٹر کو شوہر اور اس کے والدین ہراساں کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT