Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر بیوی میں اختلاف دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

شوہر بیوی میں اختلاف دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /25 ستمبر ( سیاست نیوز ) بیوی کی ضد اور مائیکے سے سسرال آنے سے انکار پر دلبرادشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلیا ۔ صنعت نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 28 سالہ شخص سری سیلم نے پھانسی لیکر خودکشی کرلیا یہ شخص پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ اس کی شادی 8 سال قبل سونی نامی خاتون سے ہوئی اور دو بچے ہیں ۔ ایک سال قبل سونی اپنے بچوں کے ساتھ مائیکے چلی گئی تھی اور واپس نہیں آئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سری سیلم نے اپنی بیوی کو مائیکے سے اپنے گھر لانے کی کافی کوشش کی تاہم بیوی کے مسلسل انکار سے دل برداشتہ ہوگیا اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT