Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر سے جھگڑا اور خرابی صحت کے باعث دو خواتین کی خودکشی

شوہر سے جھگڑا اور خرابی صحت کے باعث دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /11 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ پہاڑی شریف اور سرور نگر میں دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ شوہر سے جھگڑے کے بعد ایک اور خرابی صحت سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ دونوں خواتین نے تالاب میں چھلانگ لگادی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 30 سالہ زبیدہ بیگم جو پہاڑی شریف علاقہ کے ساکن محمد صابر کی بیوی تھی ۔ 9 نومبر کے دن اس خاتون کا شوہر سے جھگڑا ہوا تھا اور شوہر سے جھگڑے کے بعد ذہنی تناؤ کا شکار اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے گرم گوڑہ تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ زبیدہ بیگم کی نعش کو پولیس نے تالاب سے برآمدکرلیا ہے اور ابتدائی تحقیقات میں پولیس نے یہ تفصیلات بتائی ۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 45 سالہ ایلویو جو سرور نگر علاقہ کے ساکن ہنمنتو کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی صحت اکثر خراب رہتی تھی ۔ کل اس خاتون نے مسلسل خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کیا ۔پولیس کے مطابق اس خاتون نے سرور نگر کے علاقہ میں واقع تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT