Tuesday , November 21 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودکشی

شوہر سے جھگڑے کے بعد بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/16 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) الوال کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 28سالہ رمیا جو اولڈ الوال علاقہ کے ساکن ستیش کی بیوی تھی ۔ ان دونوں میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوا کرتا تھا۔ کل رات بھی اس طرح کے جھگڑے کے بعد اس خاتون نے خود سوزی کرلی جو آج علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ الوال پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT