Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر سے طلاق کے بعد خاتون کی خودکشی

شوہر سے طلاق کے بعد خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /12 اپریل ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر سے طلاق کے بعد خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 32 سالہ امروتا جو ملکاجگیری علاقہ کے ساکن وینوگوپال کی بیٹی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے سرکاری ٹیچر تھی اور سال 2007 میں اس کی شادی ہوئی تھی اور اس کی ایک لڑکی بھی تھی سال 2014 میں اس نے شوہر سے دوری اختیار کرلی تھی اور تنازعہ چل رہا تھا ۔ اس خاتون سرکاری ٹیچر کا شوہر سے طلاق ہوگیا تھا اور یہ تنہائی سے ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی ۔ پولیس ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس خاتون نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT