Saturday , September 22 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر سے علحدگی اور بیماری کا شکار خاتون کی خودکشی

شوہر سے علحدگی اور بیماری کا شکار خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 23 مئی (سیاست نیوز) شوہر سے علحدہ ایچ آئی وی مرض کی شکار ایک خاتون نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔ بالا نگر پولیس حدود میں واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 22 سالہ میری نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق میری جو پیشہ سے نرس تھی ۔ بالانگر کے ساکن سریش بابو کی بیوی تھی ۔ میری اپنے شوہر سے علحدہ رہنے لگی تھی ۔ اس خاتون نرس کو ایچ آئی وی ایڈس تھا اور وہ اس مرض سے متاثر تھی جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی۔

TOPPOPULARRECENT