Wednesday , December 13 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

شوہر نے بیوی کا قتل کردیا

حیدرآباد۔ /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کتور حدود میں ایک شوہر نے بیوی کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ 35 سالہ یاداماں اپنے شوہر نرسہملو کے حملہ میں ہلاک ہوگئی ۔ قاتل شوہر مقتول بیوی کے کردار پر شک کرتا تھا اور جھگڑا کرتا تھا ۔ کتور پولیس ذرائع کے مطابق یاداماں کی شادی 16 سال قبل ہوئی تھی اور ان کی تین لڑکیاں ہیں ۔ پولیس نے بتایا کہ 8 اکٹوبر کی رات لکڑی سے حملہ کرتے ہوئے شوہر نے خاتون کو شدید زخمی کردیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔

 

بلدی ملازم برقی زد میں آکر ہلاک
حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ کے علاقہ میں بلدی ملازم برقی شاک کی زد میں آکر فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق موسی نگر چادرگھاٹ علاقہ کا ساکن 40 سالہ دیویندر جو بلدیہ میں مزدور تھا۔ یہ شخص کل رات دیر گئے اپنے مکان میں پانی کی موٹر لگارہا تھا کہ برقی شاک کی زد میں اکر فوت ہوگیا ۔ چادر گھاٹ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT