Wednesday , January 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر دو خواتین کی خودکشی

شوہر و سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی پر دو خواتین کی خودکشی

حیدرآباد /15 جنوری ( سیاست نیوز ) شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کے سبب دو خواتین نے خودکشی کرلی ۔ یہ دو علحدہ واقعات الوال اور وقارآباد پولیس حدود میں پیش آئے۔ الوال پولیس کے مطابق 21 سالہ سدھا جو حشمت پیٹ علاقہ کے ساکن سنتوش کی بیوی تھی ۔ کل رات اس خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس خاتون کو شوہر سنتوش اور ساس کملااماں کی ہراسانیوں کا سامنا تھا ۔ شوہر اور اس کی والدہ زائد جہیز کیلئے سدھا کو اذیت پہونچا رہے تھے جس سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ وقارآباد پولیس کے مطابق 25 سالہ لکشمی جو وقارآباد علاقہ کے ساکن لالیا کی بیوی تھی ۔ اس خاتون نے یکم جنوری کے دن اپنے جسم پر کیروسین ڈال کر آگ لگالی اور علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ لکشمی کی شادی 6 سال قبل ہوئی تھی اور گذشتہ دو سال سے اس کا شوہر اسے پریشان کر رہاتھا ۔ نشہ کی حالت میں مکان پہونچنا اور بیوی کو مارپیٹ کا نشانہ بنانا اس شخص کی عادت بن گئی تھی ۔ جس سے تنگ آکر خاتون نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT