Friday , December 15 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کا اغوا اور قتل کی سازش خاتون اور آشنا گرفتار

شوہر کا اغوا اور قتل کی سازش خاتون اور آشنا گرفتار

حیدرآباد۔/12اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نارائن گوڑہ پولیس نے ایک خاتون اور اس کے آشنا کو شوہر کا اغوا اور قتل کرنے کی سازش میں گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب 31 سالہ ڈی سنیتا جو گھریلو ملازمہ ہے اپنے شوہر ڈی گیانیشور سے آئے دن جھگڑا کیا کرتی تھی اور دونوں کے درمیان گزشتہ چند ماہ سے اختلافات چل رہے تھے۔ سنیتا نے مبینہ طور پر بی سرینواس مورتی نامی شخص سے ناجائز تعلقات قائم کرلئے تھے جس کے سبب شوہر نے اسے انتباہ دیا تھا۔ دونوں کے درمیان ناجائز تعلقات میں اڑچن پیدا کرنے والے شوہر کا قتل کرنے کا ڈی سنیتا نے اپنے آشنا سرینواس مورتی اور آٹو ڈرائیور یو وینکٹیش کی مدد سے منصوبہ تیار کرلیا اور 7 اکٹوبر کو خاتون نے اپنے شوہر کو نیند آور گولیاں پانی میں ملا کر پلادی اور وہ بے ہوش ہوتے ہی اسے اپنے آشنا کی مدد سے کار میں میڑچل علاقہ منتقل کیا جہاں پر اچانک گیانیشور ہوش میں آگیا اور ان کے منصوبوں کو ناکام بنادیا۔ اپنی اس حرکت پر پردہ ڈالنے کی غرض سے سنیتا نے نارائن گوڑہ پولیس میں ایک جھوٹی شکایت درج کروائی جس میں اس نے بتایا کہ اس کے شوہر نے اسے مار پیٹ کرکے مکان چھوڑ کر چلا گیا۔ لیکن پولیس نے خاتون کے مشتبہ بیانات کے پیش نظر اس کی تفتیش کی اور حقائق کا پتہ چلایا۔

TOPPOPULARRECENT