Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / شوہر کا قتل کرنے والی خاتون عاشق کے ساتھ گرفتار

شوہر کا قتل کرنے والی خاتون عاشق کے ساتھ گرفتار

ملزمین عدالتی تحویل میں ، سیف آباد پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /21 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سیف آباد پولیس نے عاشق کے ہمراہ شوہر کا قتل کرنے والی خاتون اور عاشق کو گرفتار کرلیا۔ 40 سالہ خاتون کے 24 سالہ عاشق نے اپنے ساتھی کے ہمراہ ہمیشہ منصوبہ بند طریقہ سے قتل کی واردات انجام دی تھی ۔ یاد رہے کہ 20 ستمبر کو 54 سالہ امجد علی کے قتل کی واردات پیش آئی تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق امجد علی کو اسکی بیوی توصیف فاطمہ عمر 40 سال نے اپنے عاشق 24 سالہ طیب اور 24 سالہ عامر کے ہمراہ مبینہ قتل کرلیا ۔ امجد علی ہوٹل کا کاروبار کرتے تھے ۔ ان کی بیوی کے نوجوان سے ناجائز تعلقات پائے جاتے تھے ۔ اس بات کا علم پولیس کے مطابق امجد علی کو کافی عرصہ بعد ہوا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور نوجوان کے درمیان چار سال سے مبینہ ناجائز تعلقات کا علم ہونے کے بعد میاں بیوی میں جھگڑے شروع ہوگئے ۔ 20 ستمبر کے دن توصیف فاطمہ نے منصوبہ بند طریقہ سے طیب اور عامر کے ہمراہ اپنے شوہر امجد علی کا بے رحمانہ انداز میں قتل کردیا ۔ پولیس نے ہر زاویہ سے تحقیقات کرتے ہوئے امجد علی کے قتل کیس کو حل کرلیا اور امجد علی کی بیوی کے علاوہ اس کے عاشقوں کو گرفتار کرلیا ۔ سیف آباد انسپکٹر نے بتایا کہ تینوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT