Wednesday , December 19 2018

شوہر کو نظرانداز نہ کریں

بہت سی خواتین گھر گرہستی کے معاملے میں خود کو آئیڈیل ثابت کرنے پر ساری توجہ صرف کردیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ان کی اس خوبی سے شوہر بہت متاثر ہوگا ۔گھر کی ہرچیز کو چمکاکر رکھیں گی۔

بہت سی خواتین گھر گرہستی کے معاملے میں خود کو آئیڈیل ثابت کرنے پر ساری توجہ صرف کردیتی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ ان کی اس خوبی سے شوہر بہت متاثر ہوگا ۔گھر کی ہرچیز کو چمکاکر رکھیں گی۔
انواع و اقسام کے کھانے تیار کریں گی اور بہت ہوا تو شام کے وقت بناؤ سنگھار بھی کرلیں گی ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہر مرد سجا سجایا گھر اور بنی سنوری بیوی کو پسند کرتا ہے ۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ بیوی کو دلچسپ اور زندگی سے بھرپور شخصیت کے طورپر دیکھنا چاہتا ہے، جس کے ہمراہ وہ اچھے دوست کی مانند پرلطف وقت گزار سکے ۔ لہٰذا مرد جب شام کو تھکا ہارا گھر پہنچتا ہے تو آپ کو گھر چمکاتے ہوئے دیکھنے کے بجائے ، آپ کی توجہ اور مسکراہٹ کا منتظر ہوتا ہے ۔ سو ، مسکراکر اس کا استقبال کریں اور اسے وقت دیں۔

TOPPOPULARRECENT