Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / شوہر کی اطاعت کرنے خواتین کو تلقین

شوہر کی اطاعت کرنے خواتین کو تلقین

سرپور کاغذنگر17 اپریل ( راست ) صابری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام مسلم فنکشن ہال اندرا نگر مارکٹ سرپور کاغذنگر میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات نے کہا کہ کوئی خاتون اس وقت تک اللہ کا حق ادا نہیں کرسکتی جب تک کہ و

سرپور کاغذنگر17 اپریل ( راست ) صابری ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کے زیر اہتمام مسلم فنکشن ہال اندرا نگر مارکٹ سرپور کاغذنگر میں منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجتماع برائے خواتین کے کثیر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل و شیخ الحدیث جامعتہ المومنات نے کہا کہ کوئی خاتون اس وقت تک اللہ کا حق ادا نہیں کرسکتی جب تک کہ وہ اپنے شوہر کا حق ادا نہ کرے ۔ بیویوں پر شوہروں کی اطاعت لازم ہے ۔ البتہ شوہر بیوی کو ناجائز امور کے کرنے کا حکم دے تو اس کی اطاعت کرنا بیوی پرضروری نہیں ۔ یوں تو بیویوں پر شوہر کے بے شمار حقوق ہیں ان میں سے اہم حق یہ ہے کہ وہ اپنی عصمت و عفت کو محفوظ رکھے ۔ پردہ کا خاص خیال رکھیں اور ایک حق یہ ہے کہ اپنی حاجت اور ضرورت سے زیادہ مطالبہ کو چھوڑ دے اور اگر حرام کمائی ہوتو اس سے ا جتناب کرے اور شوہر کی اجازت کے بغیر گھس سے باہر نہ نکلے ، حدیث مبارکہ میں ہے کہ جو عورت اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکل جائے تو جب تک وہ اپنے گھر لوٹ کر نہ آجائے یا اس کا شوہر اس سے راضی نہ ہوجائے تو اللہ تعالی کی ناراضگی میں رہتی ہے ، ایک فرمانبردار خاتون کی صف ہے کہ وہ شوہر کی اطاعت کرے ۔ حضور ﷺ نے فرمایا کہ تم میں نیک عورت وہ ہے جب اس کا شوہر اسکو دیکھے تو اس کو خوش کر دے اور وہ اگر شوہر کو کسی کا حکم دے تو اس کی تعمیل کرے جب اس کا شوہر باہر ہوتو بال بچوں کی حفاظت کرے جلسہ کا آغاز عالمہ سمیرہ خاتون معلمہ جامعتہ المومنات کی قرات اور عالمہ عائشہ سمیہ کی نعت شریف سے ہوا ۔ عالمہ سیدہ غوثیہ شاہد معلمہ جامعتہ المومنات نے کہا کہ زبان تمام برائیوں کی جڑ ہے ۔ اکثر گناہ مثلا جھوٹ غیبت ، چغلخوری ، گالی گلوج ، لعن طعن وغیرہ زبان سے سرزد ہوتے ہیں اس لئے مسلمانوں کو اچہئے کہ وہ زبان کی حفاظت کریں ۔ عالمہ عائشہ سمیہ نے کہا کہ اگر مومن کے دل میں خود خدا ہوتو وہ ہر برائی سے محفوظ رہتا ہے اور حضور ﷺ نے فرمایا اللہ کے خوف سے جس مومن کا دل لرزتا ہے اس کے جسم سے گناہ اس طرح جھڑجاتے ہیں جس طرح درخت کو ہلانے سے پتے جھڑتے ہیں ۔ محمد صابری ، حافظ اکبر الدین صابری ، حافظ سلطان صابری پس پردہ اجتماع کے انتظامات کئے ہیں ۔ دعاء و سلام پر اجتماع کا اختتام عمل میں لایا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT