Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی بے رخی پر دلہن کی خود کشی

شوہر کی بے رخی پر دلہن کی خود کشی

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شادی کے بعد شوہر کا اپنے افراد خاندان کو اہمیت دینا سات ماہ کی دلہن کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ شرمناک واقعہ سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ایک سات ماہ کی دلہن اسماء ثنا نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس خاتون کو شوہر مسلسل نظر انداز کررہا تھا اور بیوی سے بے رخی اختیار ک

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : شادی کے بعد شوہر کا اپنے افراد خاندان کو اہمیت دینا سات ماہ کی دلہن کی موت کا سبب بن گیا ۔ یہ شرمناک واقعہ سائبر آباد کے علاقہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں ایک سات ماہ کی دلہن اسماء ثنا نے کل رات پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔ اس خاتون کو شوہر مسلسل نظر انداز کررہا تھا اور بیوی سے بے رخی اختیار کرتے ہوئے اپنے بڑے بھائی اور اس کی بیوی کو اہمیت دیتا تھا ۔ اس بات پر جب ثنا نے اعتراض کیا تو اس کو سمجھانے کے بجائے شوہر نے اپنے بھائی اور بھاوج کے ساتھ مل کر دلہن کی پٹائی کردی ۔ ایک سے زائد مرتبہ اس سات ماہ کی دلہن کو زد و کوبی کا نشانہ بنایا کہ یہ بات سب انسپکٹر جیڈی میٹلہ مسٹر سومن نے بتائی ۔ 10 دن قبل اسما ثنا مار پیٹ سے تنگ آکر اپنے مائیکے چلی گئی تھی ۔ تاہم 14 جون کے دن اس نئی دلہن کو دوبارہ سمجھا منا کر طلب کرلیا گیا ۔ جس کے بعد بھی مسائل کم نہیں ہوئے اور بحث و تکرار و اعتراض جھگڑے کا سبب بن گیا ۔ اسما ثنا کے شوہر مظہر اور اس کے رشتہ داروں پر الزام ہے کہ 14 جون کی رات بھی انہوں نے اس مجبور دلہن کو زد کوب کیا اور ڈرایا دھمکایا ۔ جس کے بعد اس دلہن نے دل برداشتہ ہو کر کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ اسماء ثنا کی شادی جو سات ماہ قبل سری رام نگر کالونی کے ساکن مظہر سے ہوئی تھی ۔ مظہر پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شادی کے بعد بھی وہ اپنی ساری کمائی اپنے بھائی اور بھاوج کے حوالے کردیا کرتا تھا اور کسی بھی خواہش و مطالبہ پر اپنی بیوی کو نظر انداز کردیا کرتا تھا اور گھر میں زیادہ وقت اپنے بھائی اور افراد خاندان کے ساتھ گذارتا تھا جب اسماء ثنا نے وضاحت طلب کی تو گھر میں مسائل پیدا ہوگئے جس اس نئی دلہن کی خود کشی کا سبب بن گئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT