Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی بے وفائی اور بیٹے کی نافرمانی پر خاتون کی خودکشی

شوہر کی بے وفائی اور بیٹے کی نافرمانی پر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد 26 ڈسمبر (سیاست نیوز) شوہر کی بے وفائی اور بیٹے کی نافرمانی سے دلبرداشتہ ایک خاتون نے خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ بہادر پورہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ انسپکٹر بہادر پورہ مسٹر ہریش کوشک کے مطابق 35 سالہ حلیمہ بیگم جو محمد نگر کشن باغ علاقہ کے محمد نور کی بیوی تھی یہ خاتون شوہر کی بے وفائی سے پریشان تھی اور اس کا بیٹا بھی اس خاتون کی کوئی بات نہیں مانتا تھا اور مسلسل نا فرمانیاں کرتا تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT