Tuesday , August 21 2018
Home / شہر کی خبریں / شوہر کی فون پر بیوی کو تین مرتبہ طلاق ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

شوہر کی فون پر بیوی کو تین مرتبہ طلاق ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (پی ٹی آئی) رئیل اسٹیٹ ایجنٹ کی جانب سے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو فون پر تین مرتبہ طلاق دینے پر پولیس نے مقدمہ درج کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے حال ہی میں طلاق ثلاثہ کو غیردستوری قرار دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہاکہ ایک نشست میں تین مرتبہ طلاق کا طریقہ قرآنی احکامات کے خلاف ہیں۔ ویمنس پولیس اسٹیشن میں 27 سالہ خاتون کی شکایت پر یہ مقدمہ درج کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ 18 اکتوبر کو اُن کی شادی ہوئی تھی۔ خاتون نے جو بیوٹیشن ہے، شکایت کی کہ 13 نومبر کو شوہر نے فون پر تین مرتبہ طلاق دی۔ انہیں شبہ ہے کہ شوہر نے ایک اور شادی رچالی ہے جس کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا گیا۔ اس خاتون نے دعویٰ کیا کہ شادی سے پہلے مختلف مواقع پر اس نے شوہر کو 2 لاکھ روپئے دیئے تھے۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کے بعد یہ خاتون گولکنڈہ میں واقع اپنے سسرالی مکان سے چلی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم شوہر سے پوچھ تاچھ کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT