Tuesday , September 25 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی قاتل بیوی عاشق کے ساتھ گرفتار

شوہر کی قاتل بیوی عاشق کے ساتھ گرفتار

حیدرآباد۔/3مارچ، ( سیاست نیوز) عاشق کے ساتھ ملکر شوہر کا قتل کرنے والی خاتون اور اس کے عاشق کو بالا نگر پولیس نے گرفتار کرلیا۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس بالا نگر مسٹر گوردھن نے بتایا کہ ویرا بابو اور اس کی داشتہ تلسی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 24 فبروری کو تلسی نے اپنے عاشق ویرا بابو کے ساتھ ملکر اپنے شوہر جگدیشور کا قتل کیا تھا اور پولیس میں شوہر کی موت کو قلب پر حملہ قرار دینے کی ناکام کوشش کررہی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ پیشہ سے خانگی ملازم جگدیشور بیوی کے ساتھ گاندھی نگر میں رہتا تھا۔ اسی محلہ کے مقامی شخص ویرا بابو سے تلسی کے مبینہ طور پر ناجائز تعلقات قائم ہوگئے اور اس بات کا علم ہونے پر شوہر نے بیوی کو سمجھایا اور انتباہ دیا تاہم ناجائز تعلقات میں اصل رکاوٹ شوہر کو ہلاک کرنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے تلسی نے اسے ہلاک کردیا۔ پولیس نے دونوں کو جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT