Saturday , July 21 2018
Home / جرائم و حادثات / شوہر کی مار پیٹ کا شکار بیوی کی خودکشی

شوہر کی مار پیٹ کا شکار بیوی کی خودکشی

حیدرآباد۔/6اپریل، ( سیاست نیوز) شوہر کے ناجائز تعلقات پر اعتراض کرنا ایک بیوی کیلئے اس کی موت کا سبب بن گیا۔ جس نے شوہر کی مار پیٹ اور ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 30سالہ خاتون راجیشوری جو حبشی گوڑہ علاقہ کے ساکن شخص کرشنم راجو کی بیوی تھی اس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ راجیشوری کو اس کے شوہر کے ناجائز تعلقات کا پتہ چل گیا تھا اور یہ خاتون اعتراض کررہی تھی اس بات پر دونوں میں تنازعہ پیدا ہوگیا۔ داشتہ کے خلاف بیوی کی باتوں سے برہم شخص ہر دن نشہ کی حالت میں گھر پہنچتا اور بیوی کو مار پیٹ کا نشانہ بناتا تھا جس سے تنگ آکر خاتو ن نے خودکشی کرلی۔ ناچارم پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT